آزاد کشمیر: 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ جاری

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے انتخابات کے سلسلے میں باغ کے حلقے ایل اے 16 باغ 3 کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے، پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
باغ کے ان 4 پولنگ اسٹیشنز پر ہنگامہ آرائی کے باعث پولنگ نہیں ہو سکی تھی۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار کو اس حلقے میں 199 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار قمر الزمان 22 ہزار 307 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
چاروں پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے جہاں سیکیورٹی انتہائی سخت ہے۔
ان چاروں پولنگ اسٹیشنز پر 400 پولیس اہلکار اور کمانڈوز تعینات کیئے گئے ہیں

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔