میرا دل یہ پکارے پر ڈانس سے شہرت پانے والی عائشہ کا اپنی تعلیم سے متعلق بڑا انکشاف
کراچی: پُرانے گانے میرا دل یہ پکارے آجا پر ڈانس سے وائرل ہونے والی عائشہ اظہر پڑھائی میں اتنی اچھی نہیں تھیں اور میٹرک میں وہ تین بار فیل ہوئیں۔ اس کا انکشاف انہوں نے ایک پروگرام میں کیا ہے۔
عائشہ اظہر حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی تعلیمی زندگی کے دلچسپ پہلو عوام کے ساتھ شیئر کیے۔
عائشہ کی اپنی سہیلی کی شادی میں رقص اور گانے میرا دل یہ پکارے آجا پر ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا اور مادھوری ڈکشٹ سمیت کئی سیلیبریٹیز نے بھی اس انداز کی نقل کی تھی۔
اب عائشہ ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور ٹک ٹاک و انسٹاگرام پر کافی سرگرم ہیں۔ عائشہ نے بتایا کہ وہ میٹرک مکمل کرچکی ہیں مگر تعلیم میں کبھی بھی سب سے آگے نہیں رہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ میں اسکول میں مشکل سے پاس ہوتی رہی، یہاں تک کہ میٹرک میں تین بار فیل ہوئی۔ آخرکار سہیلیوں کے زور زبردستی سے اسکول جانے کے باعث کامیاب ہوسکی۔ میں پڑھائی میں اتنی تیز نہیں کہ دوسروں کی طرح آگے بڑھ سکوں، اسی لیے اب میں ماڈلنگ میں اپنا کیریئر بنانا چاہتی ہوں۔