کچھ رشتہ دار مجھے شعیب ملک کی بیوی سمجھتے ہیں، عائشہ عمر

کراچی: اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ آج بھی میرے کچھ رشتے دار ماضی کی افواہوں کو سچ سمجھتے ہیں۔
اداکارہ عائشہ عمر نے ایک پوڈ کاسٹ میں سوشل میڈیا کے منفی پہلوؤں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ تو کیا کیا نہیں ہوا، پہلے میں بہت خوف زدہ ہوجاتی تھی لیکن اب ایسا نہیں، سوشل میڈیا پر میری نجی تصاویر گردش کرتی رہیں، بہت ساری افواہیں پھیلائی جاچکی ہیں، لوگوں نے شعیب ملک کے ساتھ میری شادی کرادی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے خاندان کے کچھ لوگ آج بھی سمجھتے ہیں کہ ماضی کی افواہیں سچ تھیں اور میری اور شعیب کی شادی ہوچکی ہے، جو لوگ مجھے جانتے ہیں انہیں میرے انتخاب، اصولوں کے بارے میں اچھی طرح علم ہے۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر عائشہ عمر اور شعیب ملک کا رومانوی فوٹو شوٹ وائرل ہوا تھا، جس کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں کہ دونوں کے درمیان کوئی تعلق ہے، بعدازاں عائشہ عمر نے اس کی تردید کردی تھی۔
خیال رہے کہ ٍ20 جنوری کی صبح شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے ایک دوسرے سے شادی کا اعلان کیا۔
اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی جوڑی شعیب اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی افواہیں دسمبر 2022 سے زیرگردش تھیں۔
طلاق کی خبروں کو کئی ماہ گزر جانے کے باوجود دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔
دونوں کے ہاں شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو پہلے بیٹے اذہان کی پیدائش ہوئی تھی۔ ثانیہ اور شعیب کی طلاق ہوچکی ہے۔ اس کی تصدیق ثانیہ کے والد اور بہن کرچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔