ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں، دوست ملکوں سے بات چیت جاری ہے، وزیر مملکت
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ پاکستان بیرونی ادائیگیوں کی ذمے داریاں پوری کرے گا۔
عائشہ غوث پاشا نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خدشہ نہیں، سعودی عرب سے تین ارب ڈالر کے حصول کے لیے بات چیت جاری ہے، چین سے بھی 3 ارب ڈالر کے لیے بات چیت کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی سالانہ تعطیلات چل رہی ہیں، ہم ان کے حکام سے رابطے میں ہیں، وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف حکام سے ڈونرز کانفرنس کے موقع پر ملاقات ہوگی، یہ کانفرنس 9 جنوری کو جنیوا میں ہورہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان بیرونی ادائیگیوں کی ذمے داریاں پوری کرے گا۔