کارساز حادثہ کیس: لواحقین نے نتاشہ کو معاف کردیا، ضمانت منظور

کراچی: مقامی عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی جب کہ منشیات ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے ملزمہ کے خلاف کیس کی…

یوم دفاع پاکستان آج بھرپور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

راولپنڈی: یوم دفاع پاکستان بھرپور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، اس مناسبت سے جی ایچ کیو میں 6 ستمبر کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں وزیراعظم بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔ اس موقع پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت…

سینیٹ سے اسلام آباد میں بلااجازت جلسے پر قید کی سزا کا بل منظور

اسلام آباد: سینیٹ نے اسلام آباد میں پُرامن جلسے جلوس کے انعقاد کا بل منظور کرلیا، اب اسلام آباد کے موضع سنگنجانی یا کسی بھی ایسے علاقے میں جلسہ جلوس کیا جاسکے گا جہاں حکومت اجازت دے گی، حکومتی اجازت کے بغیر جلسہ جلوس کرنے یا اس میں شامل…

احمد شہزاد اور عمر اکمل انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی سے متعلق واضح فیصلہ کریں، سرفراز

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے 12 سے 29 ستمبر تک شیڈول چیمپئنز ون ڈے کپ سے قبل سینئر کرکٹرز احمد شہزاد اور عمر اکمل کو اہم مشورہ دے ڈالا۔ چیمپئنز کپ میں ڈولفنز کے مینٹور سرفراز احمد نے دونوں کرکٹرز پر زور دیا کہ…

بچوں کی اسمگلنگ کا کیس: صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی: مقامی عدالت نے بچوں کی اسمگلنگ کے کیس میں معروف سماجی کارکن صارم برنی کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ سٹی کورٹ کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی یسریٰ اشفاق نے بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی…

مکہ مکرمہ میں سیلاب کے باعث 3 بچے جاں بحق

مکہ مکرمہ: بارش کے باعث سیلاب میں 4 بچے ڈوب گئے، جاں بحق ہونے والوں میں تین سگے بھائی شامل، ایک لاپتا۔ سعودی ریسکیو ذرائع کے مطابق شدید بارش کے بعد ریلے میں 4 بچے ڈوب گئے۔ ڈوبنے والے تین بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو…

آخری خارجی کے خاتمے تک جنگ ہوگی، جنرل فیض نے آئینی حدود سے تجاوز کیا، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نے کہا ہے کہ جنرل فیض حمید نے ذاتی فائدے کے لیے مخصوص سیاسی عناصر کے ایماء پر قانونی و آئینی حدود سے تجاوز کیا۔ پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف…

ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہتی جس سے مداح مایوس ہوں، سارہ خان

کراچی: معروف اداکارہ سارہ خان نے ٹی وی اسکرین پر ڈانس نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔ اداکارہ سارہ خان کئی سُپرہٹ ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اُن کے ڈرامے ناصرف پاکستان بلکہ بھارت اور بنگلادیش میں بھی بہت مقبول ہوتے ہیں۔…

شادی کے زہریلے تعلق کو نبھانا ضروری نہیں، محب مرزا

کراچی: معروف اداکار محب مرزا نے شادی شدہ لوگوں کو مشورہ دیا کہ اگر آپسی تعلق زہریلا ہوجائے تو اسے نبھانا ضروری نہیں۔ برطانوی میڈیا کو ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اکثر لوگ کسی نہ کسی صدمے کا شکار ہوتے ہیں، جس کا…

نائیجیریا: مسلح موٹر سائیکل سواروں کا گاؤں پر وحشیانہ حملہ، 81 افراد ہلاک

ابوجا: نائیجیریا کے ایک گائوں پر وحشیانہ حملہ کرکے 81 افراد ہلاک کردیے گئے۔ نائیجیریا کی ریاست یوبے میں خودکار اسلحہ سے لیس 50 سے زائد افراد نے ایک گاؤں پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 81 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر…