رشوت لینے کا الزام، میئر نیویارک پر فرد جرم عائد

نیویارک: امریکی شہر نیویارک کے میئر پر رشوت اور غیر قانونی فنڈز لینے کے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی گئی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز کو آج وفاقی عدالت میں پیش کیا جائے گا، میئر نیویارک کو 5 مجرمانہ الزامات کا…

فراڈ کیس میں اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج

لاہور: فراڈ کے مقدمے میں صوبائی دارالحکومت کی عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے فراڈ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ سیشن کورٹ لاہور نے مقدمے میں اداکارہ نازش جہانگیر کی…

باکسر عامر خان کا پاک فوج کا اعزازی کیپٹن بننے پر اظہار خوشی

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاک فوج کے اعزازی کیپٹن بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ لندن میں نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسپورٹس سے تعلق رکھنے والا پہلا…

برطانوی سیاست میں قدم رکھ دیا، وکالت کی تعلیم حاصل کررہی ہوں، حریم شاہ

لندن: آئے روز نت نئے تنازعات کی زد میں رہنے والی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے برطانیہ کی لبرل ڈیموکریٹس پارٹی کے ذریعے برطانوی سیاست میں باقاعدہ قدم رکھ دیا ہے۔ مارچ میں سیاست میں آنے کے اعلان کے بعد اب حریم شاہ نے…

پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فلم دی گلاس ورکر آسکر مقابلے کیلئے منتخب

کراچی: پاکستان کی انقلابی 2D ہینڈ ڈراؤن اینیمیٹڈ فلم دی گلاس ورکر کو 2025 کے آسکر ایوارڈز میں ملک کی سرکاری نامزدگی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ فلم بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری میں 97 ویں آسکرز میں مقابلہ کرے گی، جو عثمان ریاض کی ہدایت…

وزیراعظم شہباز اور بل گیٹس کے درمیان اہم ملاقات

اسلام آباد/واشنگٹن: امریکا میں وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس نے ملاقات کی جہاں ملک سے پولیو کے خاتمے، ڈیجیٹلائزیشن اور مالی شمولیت کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن کے پاکستان کے ساتھ تعاون کو سراہا گیا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق…

آئی ایم ایف سے پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری

واشنگٹن: پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے قرض پروگرام کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ نے واشنگٹن کے ہیڈ آفس میں ہونے والے اجلاس میں جائزہ مشن اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے اسٹاف سطح کے معاہدے اور…

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 8 خوارج ہلاک

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرکے فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،…

نفرت کی قائل نہیں، شادی کرکے شوبز چھوڑنا چاہتی ہوں، لائبہ خان

لاہور: اداکارہ لائبہ خان نے کہا ہے کہ وہ کسی سے بھی نفرت کی قائل نہیں جب کہ شادی کرکے شوبز چھوڑنا چاہتی ہیں۔ اداکارہ لائبہ خان نے نجی چینل کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب شوبز میں کام شروع کیا تھا تب ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ اس شعبے…

انگلینڈ کے خلاف اولین ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور: پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف ملتان میں 7 سے 11 اکتوبر تک ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ٹیسٹ ٹیم کے اعلان کے بعد ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی تجویز پر منتخب کھلاڑیوں کو چیمپئنز ون ڈے کپ کے پلے آف سے…