کراچی میں آج اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

کراچی : شہر قائد میں آج اور کل آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر کے مطابق کراچی آج گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے، شہر قائد میں آج درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔…

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا۔ بینک دولت پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مانیٹری پالیسی کے تحت شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔ پالیسی کمیٹی کے مطابق مئی 2025 میں افراط زر توقعات کے…

ہانیہ عامرکی کامیابی پر فخر، اُنہیں میں نے متعارف کرایا، حریم فاروق

کراچی: اداکارہ و پروڈیوسر حریم فاروق نے ہانیہ عامر کو شوبز میں متعارف کرانے سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔ ایک پوڈکاسٹ کے دوران معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو شوبز انڈسٹری میں متعارف کرانے سے متعلق انکشاف سامنے آیا۔ اداکارہ و پروڈیوسر حریم فاروق…

شاہد آفریدی کی اہلیہ کی شوٹنگ مشق کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

کراچی: اسٹار آل رائونڈر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی اہلیہ کی فائرنگ کی مشق کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ اس ویڈیو کو خود شاہد آفریدی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ…

ایران کا اسرائیل پر بڑا حملہ: حیفہ پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی، کئی عمارتیں تباہ

تہران/ تل ابیب: ایران نے صبح سویرے اسرائیل پر دوسرا بڑا حملہ کرتے ہوئے درجنوں بیلسٹک میزائل داغ دیے، جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں کھنڈر بن گئیں جب کہ 8 اسرائیلی ہلاک اور 300 زخمی ہوئے ہیں۔ تارہ حملے میں حیفہ پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا، جس…

ایران پر تازہ اسرائیلی حملے: 2 جنرلز سمیت 65 شہید، مزید حملوں کا اعلان

تہران: ایران کی جانب سے جوابی حملے میں گزشتہ رات سے اب تک قریباً 200 بیلسٹک میزائل اسرائیل پر داغے جانے کے بعد اسرائیل نے فوج کو کارروائی کے لیے فری ہینڈ دے دیا، جس کے بعد تازہ اسرائیلی حملے میں مزید 2 جنرلز، 3 جوہری سائنس دانوں اور 20 بچوں…

آسٹریلیا کو شکست، جنوبی افریقا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت لی

لندن: آسٹریلیا کو شکست دے کر جنوبی افریقا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت لی۔ یہ جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کا سب سے بڑا ٹائٹل ہے، جو اُس نے اپنے نام کیا، اس سے قبل انہیں کئی بڑے ایونٹس کے سیمی فائنلز اور فائنلز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑتا تھا اور…

منگنی ٹوٹنے کے بعد میرب نے خوشی سے ناچتے گاتے ویڈیو شیئر کردی

کراچی: اداکارہ اور ماڈل میرب علی نے گلوکار عاصم اظہر سے منگنی ٹوٹنے کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوشی میں ناچتے گاتے ویڈیو شیئر کردی۔ اپنے حالیہ شوٹ کے دوران انہوں نے ناصرف مکمل تبدیل شدہ لُک کا مظاہرہ کیا بلکہ ایک انگریزی گیت پر جھومتی…

ایران کے جوابی حملے میں 4 اسرائیلی ہلاک، 63 زخمی: جنگی طیارے اور کئی عمارتیں تباہ

تہران/ تل ابیب: ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی نے شدت اختیار کرلی ہے، ایران نے ہفتہ کی صبح اسرائیل پر پانچواں بڑا میزائل حملہ کردیا۔ تازہ حملے میں درجنوں میزائل داغے گئے، ایران کی جانب سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں میزائلوں…

رواں سال دورانِ حج 18 پاکستانیوں کا انتقال، جنت البقیع میں تدفین

اسلام آباد: رواں سال دوران حج ڈیڑھ درجن پاکستانی حجاج انتقال کرگئے۔ ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال حج کے دوران سعودی عرب میں موجود 18 پاکستانی حاجی وفات پاگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ برس دوران حج 35 پاکستانی فوت ہوئے تھے جب کہ…