موٹی نہیں ہوئی، صرف 6 کلو وزن بڑھا ہے، کومل میر

کراچی: ٹی وی کی مقبول اداکارہ کومل میر نے حالیہ وزن میں اضافے اور اس پر ہونے والی تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ کومل میر حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے وزن میں اچانک اضافے کے موضوع پر کھل کر بات کی۔…

جنگل کا قانون نہیں چلنے دیں گے، چین کا امریکا کو جواب

بیجنگ: امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کرنے والے ممالک کو چین نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ملک وقتی مفاد کے لیے دوسروں کے مفاد کو نقصان پہنچاتا ہے تو وہ گویا شیر کی کھال مانگ رہا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے خبردار…

جے یو آئی نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) نے حتمی فیصلہ کرلیا کہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی اور نہ ہی کسی ایسے اتحاد میں شامل ہوگی جو پی ٹی آئی کے ایما پر قائم کیا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ جے یو آئی ف نے اپنی مجلس عمومی کے دو روزہ…

مشہور ٹک ٹاکر سجل ملک کی بھی مبینہ نازیبا ویڈیو لیک ہوگئی

لاہور: مشہور ٹک ٹاکر سجل ملک کی بھی مبینہ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی۔ پاکستانی ٹک ٹاکر سجل ملک کی مبینہ نجی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کے بارے…

کراچی میں ہیٹ ویو: شہری غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں، ماہرین

کراچی: شہر قائد میں گرمی کی شدت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جب کہ آئندہ 24…

کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس انتقال کر گئے

ویٹی کن سٹی: رومن کیتھولک چرچ کے 266 ویں سربراہ پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ویٹی کن کے کیمرلینگو کارڈینل کیون فیرل نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح 7:35 بجے، روم کے بشپ، فرانسس، اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔…

سندھ میں 4 مہینوں کے دوران ملیریا سے 20 ہزار افراد متاثر

کراچی: محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ صوبہ اس سال ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافے سے دوچار ہے، جس میں یکم جنوری سے 16 اپریل تک 20,000 سے زیادہ انفیکشن رپورٹ ہوئے۔ اس وبا میں دماغی ملیریا کے کیس کا پتا لگانا بھی شامل ہے، جو بیماری کی ایک…

بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 دہشت گرد جہنم واصل

کوئٹہ: بلوچستان میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ترجمان کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے ڈبر پہاڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، جس کے دوران…

پاکستانیوں سے ناراض خلیل قمر کا بھارت میں کام کرنے کا اعلان

لاہور: معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے بھارت میں کام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں نجی یوٹیوب چینل کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے ہنی ٹریپ کے واقعے پر کھل کر بات کی اور…

پنشن کیلئے گونگی بننے والی خاتون کا بھانڈا 16 سال بعد پھوٹ گیا

میڈرڈ: 16 سال گونگی کا ڈرامہ رچا کر معذوری پنشن وصول کرنے والی خاتون کا بھانڈا پھوٹ گیا، وہ بالآخر ایک نجی جاسوس کے ذریعے پکڑی گئی۔ 2003 میں اسپین کے شہر اندلس میں ایک سپر مارکیٹ میں کام کرنے والی خاتون پر ایک گاہک نے حملہ کیا اور اس…