شیر افضل مروت کا پی ٹی آئی سے اختلافات کے خاتمے کا اعلان

راولپنڈی: اپنے بیانات کے باعث اکثر پارٹی رہنمائوں کی ناراضی کا باعث بننے والے شیر افضل مروت نے پارٹی سے اختلافات کے خاتمے کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی سے اختلافات ختم ہونے کا اعلان اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے…

غارِ حرا جانے کے لیے پہلی کیبل کار جلد شروع ہونے کا امکان

ریاض: سعودی عرب میں غار حرا تک کیبل کار پہنچانے کے پروجیکٹ پر کام کرنے والی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ کیبل کار کو آئندہ برس تک کھول دیا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ میں غار حرا تک جانے کے لیے کیبل کار کا اسٹیشن مقدس پہاڑ پر 634…

بخار، درد اور غدود کا بڑھنا منکی پاکس کی علامات، متاثرین کو آئسولیٹ ہونا چاہیے، ڈاکٹر مختار

اسلام آباد: وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار ملک کا کہنا ہے کہ اگر کسی میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوں تواسے آئیسولیٹ ہونا چاہیے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو…

پاکستان میں غیر قانونی سمز کی مرحلہ وار بندش کا آغاز

اسلام آباد: پاکستان میں غیر قانونی سمز کی مرحلہ وار بندش کا آغاز کردیا گیا۔ جمعہ سے پہلے مرحلے میں جعلی سمز اور منسوخ شدہ شناختی کارڈز پر سمز بند ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نادرا سے حاصل شدہ ڈیٹا کی بنیاد پر غیر قانونی سمز کو…

دل کا دورہ نہیں پڑا، بلڈپریشر ہائی ہوگیا تھا، آئمہ بیگ

کراچی: گلوکارہ آئمہ بیگ نے واضح کیا ہے کہ انہیں دل کا دورہ نہیں پڑا بلکہ صحت پر عدم توجہ کے باعث بلڈ پریشر ہائی ہوگیا تھا۔ کچھ روز قبل آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ مسلسل سفر، فلائٹس اورشوز کی وجہ سے…

کراچی میں موسلادھار بارش کا امکان ختم

کراچی: مون سون سسٹم کے تحت شہر قائد میں آج کہیں ہلکی اور کہیں درمیانی درجے کی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم کا زیادہ تر رخ وسطی، بالائی سندھ اور بلوچستان کی جانب ہورہا ہے جس کی وجہ سے کراچی اور زیریں سندھ کے اضلاع…

ارشد ندیم کی عظیم کامیابی کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں تقریب

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اولمپئن ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی کے اعزاز میں آرمی آڈیٹوریم جی ایچ کیو میں ایک تقریب کی میزبانی کی۔ اس شاندار تقریب میں اسپورٹس ٹیموں اور مشہور اولمپئنز نے شرکت کی، جن میں 1984 کی اولمپک اور…

ہائی بلڈپریشر اور الزائمر کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف

نیوساؤتھ ویلز: نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ 50 سے 60 کی عمر کے دوران ہائی بلڈپریشر کا علاج نہ کرنے سے بعد میں الزائمر کی بیماری کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ بین الاقوامی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ بلڈپریشر کی ادویہ لینے سے بعد کی زندگی میں الزائمر…

پنجاب: 500 یونٹس تک بجلی قیمت میں 14 روپے یونٹ کمی کا اعلان

لاہور: ن لیگ کے قائد نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے ایک سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے فی یونٹ قیمت 14 روپے کمی کردی اور یہ ریلیف صوبے کے عوام کو دیا جائے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب…

کراچی میں ہفتہ اور اتوار کو موسلادھار بارش کی پیش گوئی

کراچی: محکمۂ موسمیات نے کراچی میں ہفتہ اور اتوار کو موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق مون سون ہوائیں کل سے شہر پر اثر انداز ہوسکتی ہیں، جس کے سبب ہفتہ اور اتوار کو کراچی میں موسلادھار بارش متوقع ہے جب…