پاکستان میں آن لائن مالی لین دین کے رجحان میں حوصلہ افزا اضافہ

کراچی: پاکستان میں آن لائن اور ڈیجیٹل مالی لین دین کے رجحان میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2024 کا سالانہ نظام ِادائیگی کا جائزہ جاری کردیا جس کے مطابق ڈیجیٹل ذرائع کی بڑھتی ہوئی دستیابی سے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافہ ہوا ہے۔…

نوبل امن انعام اینٹی نیوکلیئر بم کیلئے کام کرنیوالی جاپانی تنظیم نے جیت لیا

نیویارک: امسال کا نوبل امن انعام جاپانی تنظیم نیہون ہیدانکیو ( Nihon Hidankyo) کو ایٹمی حملوں کے متاثرین کی بحالی اور دنیا کو ایٹمی بموں سے پاک رکھنے کے لیے جدوجہد پر دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں اینٹی…

بلوچستان: دکی میں کوئلہ کانوں پر حملے، 20 کان کن جاں بحق

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے علاقے دکی میں مقامی کوئلے کی کانوں پر مسلح افراد کے حملوں میں 20 کان کن جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے دکی کے ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی خیر اللہ کی کوئلہ کانوں پر راکٹ، دستی بم سے…

اداکار اعجاز اسلم کو بڑا صدمہ، والدہ انتقال کرگئیں

کراچی: پاکستانی ڈراموں کے مقبول اداکار اعجاز اسلم کو بڑا صدمہ، اُن کی والدہ انتقال کرگئیں۔ اعجاز اسلم 3 دہائیوں سے انڈسٹری سے وابستہ ہیں جو اپنی اداکاری کے علاوہ فٹنس کی وجہ سے بھی عوام میں مقبول ہیں۔ اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ…

ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 47 رنز سے ہرادیا

ملتان: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم نے میزبان کو اننگز اور 47 رنز سے پچھاڑ دیا۔ ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 152 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو سلمان علی آغا 41…

ٹی وی، اسٹیج اور فلموں کے نامور اداکار عابد کاشمیری انتقال کرگئے

لاہور: سینئر اداکار عابد کاشمیری 74 سال کی عمر میں مختصر بیماری کے بعد انتقال کرگئے۔ مرحوم کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے ان کی بیٹی نے بتایا کہ عابد کشمیری کچھ عرصہ سے بیمار تھے۔ مرحوم نے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ عابد…

انگلینڈ کا 823 رنز کا پہاڑ، پاکستان کو اننگز کی شکست ٹالنے کیلئے مزید 115 رنز درکار

ملتان: پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز کے اختتام پر پاکستان نے دوسری اننگز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 152 رنز بنالیے جب کہ انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف 115 رنز کی برتری حاصل ہے۔ اس سے قبل انگلینڈ نے پاکستان…

ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کو 38 روزہ بندش کا سامنا

ملتان: ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پارکو کو 38 روز کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئل ریفائنری پارکو کو مین ٹیننس کے حوالے سے 38 روز کے لیے آج سے شٹ ڈاؤن کردیا گیا ہے، پارکو ریفائنری 10 اکتوبر سے 18 نومبر تک بند رہے گی۔ ذرائع…

بھارت کی صف اول کی کاروباری شخصیت رتن ٹاٹا چل بسے

ممبئی: بھارت کے معروف صنعت کار رتن ٹاٹا 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رتن ٹاٹا ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ بدھ کو انتقال کرگئے۔ انہیں چند روز پہلے بلڈ پریشر میں کمی کی شکایت پر اسپتال لایا…

شوبز میں کام کرنا چاہتی تھی لیکن شوہر کی انا آڑے آگئی، سعدیہ امام

کراچی: ٹی وی کی سینئر اداکارہ سعدیہ امام نے نجی چینل کے مارننگ شو میں یہ اعتراف کیا ہے کہ شادی کے بعد ان کے شوہر نے انہیں شوبز میں کام کرنے سے روک دیا تھا۔ سعدیہ امام شادی کے بعد طویل عرصے تک شوبز سے دور رہیں، تاہم چند سال سے وہ ٹی وی کے…