جوان دکھائی دینے کیلئے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، زارا نور عباس

کراچی: ٹی وی کی مقبول اداکارہ زارا نور عباس نے خواتین کو جوان دکھائی دینے کے لیے اپنی زندگی کو خطرے میں نہ ڈالنے کا مشورہ دیا ہے۔ زارا نور عباس نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ خدارا بڑھتی ہوئی عمر سے پریشان نہ ہوں اور جوان نظر آنے کے…

حکومت کا کسانوں کو آسان قرض کی سہولت دینے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرعی اصلاحات پر عمل درآمد کا آغاز کسانوں کو آسان قرضوں کی سہولت سے کیا جائے گا، زرعی فنانسنگ کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق…

چین میں شہری کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد

بیجنگ: چین کے ہونان صوبے کے 33 سالہ باشندے کے پیٹ سے حال ہی میں قریباً ایک فٹ لمبی زندہ بام مچھلی نکالی گئی، جو آنتوں کی دیوار کو چیر کر اندر منتقل ہوگئی تھی۔ شہری شدید پیٹ درد کے ساتھ اسپتال پہنچا اور سی ٹی اسکین سے پتا چلا کہ ایک غیر…

پچھلے مالی سال ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ترسیلات زر موصول ہوئیں

کراچی: بینک دولت پاکستان نے ورکرز ترسیلات کے حوالے سے تفصیلات کا اجرا کردیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 25-2024 میں ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ترسیلات زر موصول ہوئیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جون 2025 میں ورکرز ترسیلات 3.4 ارب ڈالر رہیں جو…

بھارت نے دہشتگردی کو پاکستان کیخلاف بطور پالیسی اپنا رکھا ہے، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو بھارت نے ایک پالیسی کے طور پر پاکستان کے خلاف اپنایا ہوا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت کے یہ مذموم عزائم…

فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش برآمد، والد کا لاش وصول کرنے سے انکار

کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں واقع ایک فلیٹ سے معروف اداکارہ اور ماڈل 32 سالہ حمیرا اصغر علی کی لاش ملی ہے۔ والد نے کراچی آکر لاش وصول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ گذری تھانے کی پولیس نے تصدیق کی کہ اداکارہ کی لاش قریباً دو…

شعیب ملک کو بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی بیٹے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی۔ شعیب ملک نے حال ہی میں اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ دبئی میں دوپہر کے کھانے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو سوشل میڈیا صارفین کی…

ٹیسوری کا لیاری سانحے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا اعلان

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لیاری میں عمارت گرنے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 80 گز کا پلاٹ دینے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ عمارت گرنے کے واقعے پر وزیراعلیٰ کا کمیٹی بنانا خوش…

چاہت فتح نے اداکاری اور گلوکاری کی تربیت کیلئے اکیڈمی کھول لی

لندن: پاکستان سے تعلق رکھنے والے چاہت فتح علی خان جو اپنی گلوکاری کی وجہ سے خاص شہرہ رکھتے ہیں، انہوں نے میوزک اور اداکاری کی تربیت دینے کے لیے اکیڈمی کا آغاز کردیا۔ برطانیہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چاہت فتح علی نے بتایا کہ پہلے…

افغانستان سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش کرنیوالے 8 دہشت گرد ہلاک

پشاور: سیکیورٹی فورسز کی جانب سے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق افغانستان سے سرحدی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔…