خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک، 5 جوان شہید

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختون خوا میں مختلف کارروائیوں میں 23 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں 5 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختون خوا میں…

کراچی: شدید گرمی میں کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ 14 گھنٹے تک پہنچادی

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹوں تک جاپہنچا۔ کراچی میں شدید گرمی کے دوران مختلف علاقوں میں بدترین اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، جس میں کے الیکٹرک کی جانب سے 12 سے 14 گھنٹوں کی…

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر پر حملے کے شواہد نہیں ملے

تہران: ایرانی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں کسی مشکوک سرگرمی کے شواہد نہیں ملے۔ ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی ابتدائی تحقیقات میں…

ایس آئی ایف سی کی کامیابیوں سے ناقدین کے منہ بند، کشکول توڑ دیا، وزیراعظم

 اسلام آباد: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی اپیکس کمیٹی کا دسواں اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں میاں شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا، جس میں سرمایہ کاری کے اقدامات پراطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر،…

ٹی20 ورلڈکپ: شاہین کا انکار، قومی ٹیم کا نائب کپتان مقرر نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور: سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی نے قومی ٹیم کا نائب کپتان بننے سے انکار کردیا، جس پر پی سی بی نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے لیے نائب کپتان مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے شاہین آفریدی کو…

کبریٰ خان نے بھی دبئی کا گولڈن ویزا حاصل کرلیا

کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والی صف اول کی اداکارہ کبریٰ خان کو بھی دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا۔ کبریٰ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی تصویر پوسٹ کی، جس میں اُنہیں دبئی کا گولڈن ویزا وصول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ کبریٰ نے اپنی…

شوہر نے مجھے قتل کروانے کی کوشش کی، زینب جمیل

لاہور: دین کی خاطر شوبز سے کنارہ کش ہوجانے والی سابقہ اداکارہ اور ڈیفنس میں سیلون مالک خاتون زینب جمیل پر فائرنگ کا واقعہ نیا رخ اختیار کرگیا۔ زینب جمیل نے خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے کا الزام شوہر پر عائد کردیا۔ زینب نے کہا کہ شوہر نے…

70 ارب واجب الادا، کراچی والے بل دیں تو لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، کے الیکٹرک

کراچی: شہر قائد میں بجلی فراہمی کے ذمے دار ادارے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری بل ادا کریں گے تو لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے دعویٰ کیا کہ کراچی کے 70 فیصد علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں۔…

ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا منفرد انداز میں اعلان

لاہور: ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا منفرد انداز میں اعلان کردیا گیا ہے، اس انداز نے شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔ پی سی بی نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان بالکل منفرد انداز میں کیا، جس پر شائقین بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔…

پاکستانی اینکر مونا خان یونان میں گرفتار

ایتھنز: پاکستان سے تعلق رکھنے والی خاتون اینکر مونا خان کو یونان میں گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارت خانے نے مونا خان کی گرفتاری کا معاملہ یونانی حکام کے ساتھ اٹھایا ہے اور یونانی حکام سے مونا خان تک قونصلر…