شادی سے پہلے اہلیہ ڈاکٹر زینب میری معالج تھیں، فیروز خان

کراچی: اداکار فیروز خان نے اپنی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب سے پہلی ملاقات کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔ فیروز خان نے حال ہی میں برطانیہ میں منعقد ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کی جہاں انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے…

دہشت گردی کیخلاف وفاقی، عسکری و صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک میں اہم فیصلے

اسلام آباد: دہشت گردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دوٹوک مؤقف پر وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک میں اہم فیصلے کرلیے گئے۔ گزشتہ روز وزیرِاعظم ہاؤس میں اجلاس، عسکری و سول قیادت، چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت…

میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے سے متعدد ہلاکتوں کا اندیشہ

نیپیداو: میانمار کے وسطی حصے میں جمعے کو دوپہر مقامی وقت کے مطابق 12:50 بجے 7.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے بعد 6.8 شدت کا آفٹرشاک بھی آیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلے کا مرکز سگائنگ شہر سے 16 کلومیٹر شمال مغرب میں اور 10…

سعودی عرب میں عیدالفطر کب ہوگی، ماہرین فلکیات کی بڑی پیش گوئی

ریاض: سعودی عرب کے ماہرین فلکیات کی جانب سے سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آنے سے متعلق پیش گوئی کی گئی ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند 29 رمضان کو نظر آنے کا امکان ہے۔ سعودی ماہرین فلکیات کے مطابق…

گوادر: دہشت گردوں کی کراچی جانے والے مسافروں پر فائرنگ، 6 جاں بحق

گوادر: صوبہ بلوچستان میں پھر دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا ہے، گوادر میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ گوادر کے علاقے کلمت میں پیش آیا، جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے گوادر سے کراچی جانے والے مسافروں…

چاہتی ہوں ہانیہ عامر سلمان خان سے شادی کرلیں، راکھی ساونت

ممبئی: راکھی ساونت نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی سپراسٹار سلمان خان کے درمیان رشتہ جوڑنے کی خواہش ظاہر کردی۔ حال ہی میں ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا، تقریب کے اختتام کے بعد انہوں نے میڈیا سے…

آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں ایک روپے یونٹ کمی کی اجازت دے دی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو بجلی ٹیرف میں ایک روپے یونٹ کمی کی اجازت دے دی۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے یونٹ ریلیف ملے گا، یہ ریلیف کیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی سے حاصل…

یوٹیوبر رجب بٹ کا وہیل چیئر پر عمرہ، صارفین کی شدید تنقید

لاہور: یوٹیوبر رجب بٹ جہاں اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتے ہیں، ان دنوں مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ حال ہی میں ان پر 295 نامی پرفیوم لانچ کرنے پر مقدس جذبات کو مجروح کرنے کا الزام عائد ہوا تھا، جس کے بعد وہ سعودی عرب پہنچ گئے…

روس اور یوکرین کے درمیان بحیرۂ اسود میں جنگ بندی پر اتفاق

ماسکو: روس اور یوکرین کے درمیان بحیرۂ اسود میں محفوظ بحری آمدورفت یقینی بنانے اور ایک دوسرے کی توانائی تنصیبات پر حملے نہ کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ بیرون ملک کے خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی روس یوکرین جنگ خاتمے کی کوششیں جاری ہیں اور اس…

برطانوی پارلیمنٹ بھی ہانیہ عامر کی گرویدہ، اداکارہ کو اہم ایوارڈ مل گیا

لندن: پاکستانی ڈراموں کی صف اول کی اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کردیا۔ اس بار ان کی غیر معمولی صلاحیتوں کا اعتراف کسی اور نے نہیں بلکہ برطانوی پارلیمنٹ نے کیا ہے۔ ہانیہ عامر کو برطانیہ کی پارلیمنٹ میں ریکوگنیشن…