افغانستان میں تین خاتون صحافیوں کا قتل!

کابل: نامعلوم افراد نے تین خواتین میڈیا ورکرز کو فانرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 3 خواتین صحافیوں کو ہلاک کردیا، ننگرہار کے مقامی اسپتال کے ترجمان ظاہر عدیل…

سینیٹ الیکشن: قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ جاری!

اسلام آباد/ کراچی/ لاہور/ کوئٹہ/ پشاور: قومی اسمبلی سمیت سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں میں سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کی تمام 11 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے جب…

علی کاظمی کی فلم فنی بوائے آسکرز کی فہرست میں شامل!

کینیڈین نژاد پاکستانی اداکار علی کاظمی کی فلم 'فنی بوائے' کو فلمی دنیا کے معتبر آسکرز ایوارڈ کی بیسٹ پکچر ایوارڈ کیٹگری کے لیے اہل قرار دی گئی 366 فلموں میں شامل کرلیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم 'فنی بوائے' کو رواں برس…

ایپل آئی فون آرڈر کرنے پر چینی خاتون کو ‘ایپل جوس’ موصول

حال ہی میں ایک چینی خاتون نے ایپل کی آفیشل ویب سائٹ سے آئی فون 12 پرو میکس کا آرڈر کیا لیکن جب انہیں آرڈر موصول ہوا تو وہ دنگ ہی رہ گئیں۔ چینی خاتون نے مقامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ آئی…

ہمارے لوگ متحد، حفیظ شیخ کامیاب ہوں گے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں سینیٹ الیکشن جیتنے کے لیے ہر حربہ استعمال کررہی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے مسلسل دوسرے روز بھی تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں…

پی ایس ایل، مزید 3 کورونا مریض رپورٹ!

کراچی: اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد کے بعد پی ایس ایل 6 کے بائیو سیکیورببل میں مزید تین کورونا کے مریض سامنے آگئے۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع برنی نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہونے والے میچ میں تماشائیوں کے لیے ایس…

سندھ لائیو اسٹاک ایکسپو 13 مارچ سے حیدرآباد میں شروع ہوگی!

حیدرآباد: سندھ لائیو اسٹاک ایکسپو رواں ماہ کی 13 سے 15 تاریخ تک ہٹری بائی پاس حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔ اس ایکسپو کا انعقاد سندھ حکومت کے محکمہ لائیواسٹاک اینڈ فشریز کے تحت کیا جارہا ہے۔ اس تین روزہ نمائش میں مویشیوں کی بڑی تعداد کی شرکت…

آئی بی اے ٹیسٹ پاس ہیڈ ماسٹرز کا کراچی پریس کلب پر دھرنا

کراچی: شہر قائد سمیت سندھ بھر کے آئی بی اے ٹیسٹ پاس ہیڈ ماسٹرز نے کراچی پریس کلب پر دھرنا دے دیا۔ احتجاجی اساتذہ نے نوکریاں مستقل ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ گزشتہ روز صوبہ بھر کے آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ مطالبات کی منظوری…

بلوچ کلچر ڈے ملک بھر میں روایتی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے!

بلوچستان سمیت ملک بھر میں بلوچ کلچر ڈے روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ بلوچ کلچر ڈے منفرد روایات اور خوب صورت ثقافت کی پہچان ہے، اس دن کو منانے کا مقصد بلوچ ثقافتی روایات، تہذیب و تمدن، منفر طرز زندگی و معاشرت اور تاریخی ورثے کو…

سندھی زبان کے معروف ادیب شیخ ایاز کا 98 واں یوم ولادت

کراچی: سندھی زبان کے معروف شاعر اور ادیب شیخ ایاز کی آج 98 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ شیخ ایاز نے سندھی شاعری اور ادب میں نئے رجحانات متعارف کروائے۔ آپ 2 مارچ 1923 کو شکارپور میں پیدا ہوئے۔ اصل نام مبارک علی شیخ تھا مگر ادب کی دنیا میں شیخ…