بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ اور بجٹ سیشن کو غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ اور بجٹ سیشن دونوں کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ اور قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن دونوں غیر قانونی ہیں، آج تک…

سپریم کورٹ نے اسٹیل مل ملازمین کی ترقی کی اپیل مسترد کردی

کراچی: سپریم کورٹ نے اسٹیل مل ملازمین کی ترقی کی اپیل مسترد کردی۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اسٹیل مل ملازمین کی ترقی سے متعلق اپیل کی سماعت ہوئی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے وکیل سے کہا کہ اسٹیل مل چلانے کے لیے پیسے تک نہیں، آپ لوگوں کو بیٹھے…

ایران کے 13ویں صدارتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری

تہران: ایران کے 13ویں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنا ووٹ پول کردیا ہے۔ الیکشن سے قبل آخری لمحات میں تین امیدوار الیکشن سے دستبردار ہوگئے اور4 امیدوار مد مقابل ہیں۔ ابراہیم رائیسی، عبدالناصر،…

بلوچستان اور خیبرپختونخوا کا بجٹ آج پیش کیا جارہا ہے

کراچی:صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کا بجٹ آج پیش کیا جارہا ہے۔ خیبرپختونخوا کے بجٹ کا حجم ایک ہزار50 ارب روپے سے زائد ہوگا۔ سرکاری ملازمین کے گریڈ اٹھارہ تک کیلئے تنخواہ25 فیصد بڑھانے کی تجویز ہے۔ گریڈ19سے 22کے ملازمین کیلئے دس فیصد…

کراچی میں آج آندھی کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج آندھی کے ساتھ معتدل بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے دیگر شہروں میں بھی بادلوں کے ڈیرے ہیں اور کئی شہروں میں بارش کا امکان ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔ محکمہ موسمیات کا…

قومی اسمبلی کےڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کل پیش ہو گی

اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کل قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اتحادی جماعتیں تحریک عدم اعتماد میں ووٹنگ کے دوران ایوان میں نہیں ہوں گی اور حزب اختلاف کو…

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کوسپریم کورٹ کے اختیارات دینے کی کوشش کا انکشاف

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے فنانس بل 2021 کے ذریعے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کوسپریم کورٹ کے اختیارات دینے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اپنے افسران کی نااہلی چھپانے کیلیے افسران کے غیرقانونی اقدام کو تحفظ دینے…

کھیتی باڑی کرنے والے سندھ کے نوجوان شاہنواز داہانی قومی کرکٹ میں کامیابیاں سمیٹنے لگے

کراچی: کھیتی باڑی کرنے والے دھانی پی ایس ایل میں نام کمانے لگے، ملتان سلطانز کے پیسر کا کہنا ہے کہ والد پڑھائی پر توجہ دینے کی تاکید کرتے مگر اپنی لگن سے آگے بڑھتا گیا۔ پاکستان کرکٹ کی ایک ویب سائٹ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہنواز…

ایران میں کل صدارتی انتخابات کا معرکہ ہوگا ، 3 امیدوارپہلے ہی دستبردار

تہران: ایران میں صدارتی انتخابات کے لئے میدان کل سجے گا، 3 امیدوار انتخابات سے قبل ہی دستبردار ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران میں صدارتی انتخاب کے سلسلے میں جمعہ کو ووٹ ڈالے جائیں گے جس کے لیے 7 امیدوار میدان میں تھے تاہم…

پاکستان میں کورونا مزید 46 افراد کی جان لے گیا

اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ملک بھرمیں مزید46 اموات اور1ہزار119 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار874 اور مثبت کیسز کی تعداد 9لاکھ45 ہزار184 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد36ہزار215ہے…