احتساب عدالت نے یوسف رضا گیلانی کوفرد جرم عائد کرنے کے لئے طلب کرلیا

اسلام آباد: اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کے نیب ریفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کو 13 جولائی کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر لیا۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے…

سائنو فارم، سائنو ویک کی دوسری ڈوز میں 6 ہفتوں کا وقفہ دینے کا اعلان

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے سائنو فارم اور سائنو ویک کے دوسرے ڈوز میں 6 ہفتوں کا وقفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لگائی جانے والی ویکسین سائنو فارم…

ن لیگ کے صدر شہباز شریف ایف آئی اے کے سامنے پیش

لاہور: مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف لاہور میں ایف آئی اے کے دفتر میں پیش ہو گئے۔ اپنے قائد کی پیشی کے موقع پر مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے ایف آئی اے کے دفتر کے قریب کیمپ لگا رکھا ہے جس میں…

سندھ کے سی این جی اسٹیشنز کو 176 گھنٹوں کے لئے گیس کی فراہمی بند

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) نے سندھ کے سی این جی اسٹیشنز کو 176 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی روک دی۔ گیس کی کمی کے باعث بندش کا یہ سلسلہ 22 جون رات 12 بجے سے شروع ہوا اور 29 جون کی صبح 9 بجے تک جاری رہے گا۔ کمپنی…

کورونا کے باعث ملک بھرمیں مزید 27اموات،ایک ہزار663نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ملک بھرمیں مزید 27اموات اورایک ہزار663نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 1.69 فیصد رہی۔ کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 34 اور مثبت کیسز کی تعداد9لاکھ 49 ہزار838…

آئی ایم ایف کی کہی بات من و عن قبول کرنا ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی

لاہور: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے لیے پوری قوم کا مستقبل گروی نہیں رکھ سکتے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں داخلی صورتحال تشویشناک ہے، اس وقت وہاں مذاکرات پر…

امریکا کو اڈے دیئے تو پاکستان پھردہشت گردوں کے نشانے پر ہوگا،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر انکار کرتے ہوئے امریکا کو پاکستان میں فضائی اڈے نہ دینےکی وجہ بتادی ہی۔ امریکی اخبار میں لکھے گئے مضمون میں انہوں نے کہا امریکا20 سال بعد بھی افغان جنگ نہیں جیت سکا تو ایئر بیسز سے کیا کرے…

سندھ میں فائزر ویکسین کی ضلعی سطح پر تقسیم شروع

کراچی: محکمہ صحت سندھ کی جانب سے فائزر ویکسین کی ضلعی سطح پر تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔ حکام محکمہ صحت سندھ کے مطابق ایس آئی یو ٹی کو فائزر ویکسین کے 3 ہزار ڈوز فراہم کیے گیے ہیں جبکہ ڈاؤیونیورسٹی اوجھا اسپتال کو 2 ہزار ڈوز فراہم کیے گئے…

انخلا سے پہلے امریکا کو افغان مسئلے کا سیاسی حل نکالنا ہوگا،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ امریکا کو انخلا سے پہلےافغان مسئلے کا سیاسی حل نکالنا ہوگا۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پار انسداد دہشت گردی مشن کے لیے…

ملک کے مختلف شہروں میں کوروناویکسی نیشن دوبارہ شروع

اسلام آباد :ملک کے اکثر شہروں میں کورونا ویکسی نیشن دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔ ویکسین کی قلت کے باعث کراچی، لاہور اور پشاور سمیت ملک بھر میں اتوار کو ویکسی نیشن معطل رہی۔ ملک میں ویکسین کی وقتی قلت کے سبب موبائل ویکسینیشن سروس بھی معطل کر دی…