پاکستان میں کورونا سے مزید 17 افراد چل بسے، مثبت کیسز کی شرح 3.27 فیصد ریکارڈ

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 17 افراد انتقال کرگئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 3.27 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں…

آزادکشمیر میں عام انتخابات کے آزادانہ وشفاف انعقاد کے لئے فوج اور پولیس تعینات ہوگی

اسلام آباد: آزادکشمیر نے 25جولائی کو عام انتخابات کے آزادانہ وشفاف انعقاد کے لئے فوج اور پولیس کی نفری مانگ لی۔ محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کی درخواست پر وزارت داخلہ نے 40ہزار اہلکاروں کی انتخابات میں تعیناتی کے لئے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال…

معرکہ کارگل کے ہیرو حوالدار لالک جان کا یوم شہادت

اسلام آباد: معرکہ کارگل کے ہیرو حوالدار لالک جان کا 22 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔ دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ پر دشمن پر دھاک بٹھانے اور عزائم کو ناکام بنانے والے پاکستان کے بہادر سپوت حوالدار لالک جان نے ہمت اور بہادری کی ایسی…

سی پیک فیز ون میں 1200 نوکریاں آ چکی ہیں، عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد: چیئرمین سی پی اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک فیز ون میں 1200 نوکریاں آ چکی ہیں۔ چیئرمین سی پی اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ میں سی پیک کے ہر منصوبے کی نگرانی کر رہا ہوں اور آپریشنل ایشوز پر بھی ہماری نظر…

دلیپ کمار کے انتقال پرصدر پاکستان سمیت اہم شخصیات کی تعزیت اور اظہار افسوس

کراچی: برصغیر کے بڑے اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کے انتقال پر پاکستان سے بھی ان کے اہلخانہ کیساتھ اظہار افسوس اور تعزیت کی جا رہی ہے۔ پاکستان کےصدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نےعظیم اداکار دلیپ کمار کے انتقال اظہار افسوس کیا ہے۔ عارف علوی…

برصغیر کےنامور اداکار دلیپ کماراب دنیا میں نہیں رہے

نئی دہلی: بھارتی فلم انڈسٹری کے بہت بڑے اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ دلیپ کمار کو سانس کی تکلیف کے باعث چند روز قبل اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو سانس لینے میں مشکلات کے…

انیس سو پینسٹھ کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کا یوم پیدائش

کراچی: انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارت کے پانچ لڑاکا جہازوں کو زمین بوس کرنے والے ایم ایم عالم کا86واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔ بھارتی فضائیہ کے طیاروں پر عقاب کی مانند جھپٹنے اور تباہ کرنے والے ایم ایم عالم…

پاکستان میں ’کشمیر پریمیئرلیگ‘ کی ڈرافٹنگ کا شاندارآغاز

اسلام آباد: کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل 2021) کے پہلے ایڈیشن کا کاؤنٹ ڈاؤن اب شروع ہوگیا ہے کیونکہ تین جولائی کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کے پی ایل ڈرافٹ ایونٹ منعقد ہوئی جس میں ایک جانب تو تمام چھ فرنچائز کے مالکان نے شرکت…

نارتھ فری زون گوادر کے پہلے زون سے 35 گنا زیادہ بڑا انڈسٹریل زون ہے،اسد عمر

اسلام آباد: وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ نارتھ فری زون گوادر کے پہلے زون سے 35 گنا زیادہ بڑا انڈسٹریل زون ہے، چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے انڈسٹریل زون میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری…

بلوچستان میں دہشت گردی کا بھارتی نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کا بھارتی نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا ہے، اب قوم پرستوں کے ساتھ بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان…