فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ: 23 پاکستانیوں کے پاسپورٹ معطل، پی سی ایل میں شامل

اسلام آباد: لندن میں پاکستان کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے میں ملوث 23 پاکستانیوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) میں شامل کرلیے گئے۔
پاسپورٹ حکام کے مطابق فہرست میں لندن مظاہروں سے شہرت پانے والے شایان علی کا نام شامل ہے، پی ٹی آئی رہنما ملائکہ بخاری کا نام بھی پی سی ایل میں شامل ہے۔
پی سی ایل میں سعدیہ فہیم، فہیم گلزار، ماہین فیصل، سدرہ طارق، حبا طارق، وقاص چوہان، محسن حیدر، ضمیر اکرم، سردار تیمور، محمد پرویز علی، رخسانہ کوثر، شیخ محمد جمیل، مہران حبیب، زہیر احمد، رحمان انور اور محمد صادق خان، خدیجہ کاشف، محمد نوید افضل، شہزاد قریشی، سلیمان علی شاہ اور بلال انور کے نام شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی سی ایل میں ان تمام افراد کے نام شامل کیے گئے ہیں جو نام مقدمے میں درج ہیں، 23 افراد کے علاوہ 153 مزید افراد کے نام بھی پی سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں، تاہم ان 23 افراد کے پاسپورٹ معطل کردیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی حوالگی کے لیے برطانوی حکام کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے، پاکستان لائے جانے کی صورت میں ان افراد کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کیا جائے گا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔