عاطف اسلم کو پونے 6 کروڑ ٹیکس ادا کرنے کا نوٹس!

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گلوکار عاطف اسلم کو 5 کروڑ 80 لاکھ مالیت کا ٹیکس نوٹس بھجوادیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عاطف اسلم کی 2018 کی آمدن کا آڈٹ کرنے کے بعد ایف بی آر کی جانب سے انہیں مبینہ طور پر 5 کروڑ 80 لاکھ ٹیکس نوٹس بھجوایا گیا ہے۔ عاطف اسلم کو ٹیکس ادا کرنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اگر عاطف اسلم ایک ماہ کے اندر ٹیکس نہ جمع کراسکے تو ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے جائیں گے اور ایف بی آر ان کے منجمد اکاؤنٹس سے ٹیکس وصولی کرے گا۔
خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ کوئی فنکار ایف بی آر کے ریڈار پر آیا ہو۔ اکتوبر 2020 میں ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کی آمدن کے ذرائع کی چھان بین کے لیے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔