عاطف اسلم نے اہلیہ کو اپنی ملکہ قرار دے دیا
کراچی: معروف گلوکار عاطف اسلم نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ کو اپنی ملکہ قرار دے دیا۔
گزشتہ روز عاطف اسلم اور سارہ بھروانا نے اپنی شادی کی آٹھویں سالگرہ منائی۔ شادی کے 8 برس بعد بھی عاطف اسلم اپنی بیوی کے بے حد دیوانے ہیں اور سارہ کے ساتھ شادی کو اپنی خوش قسمتی سمجھتے ہیں۔
عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر سارہ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی جس میں دونوں سرسبز گھاس پر بیٹھے انتہائی خوش گوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔
تصویر کے کیپشن میں عاطف اسلم نے اپنی بیوی کو اپنی ملکہ قرار دیتے ہوئے لکھا میں آج تک خوش ہوں کہ میری ملاقات تم سے ہوئی، نہیں تو پتا نہیں کس سے شادی ہوجانی تھی۔ ماشاء اللہ میں جن لوگوں کو جانتا ہوں ان میں تم سب سے مضبوط شخصیت ہو اور میں تمہارا شکریہ ادا نہیں کرسکتا کہ تم نے مجھے اتنے خوبصورت بچے دیے۔ ہم تم سے بے حد محبت کرتے ہیں۔ شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ عاطف اسلم ہر سال اپنی اہلیہ کو منفرد طریقے سے شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہیں۔ اس جوڑے کے دو بیٹے ہیں۔