ہانیہ عامر کے دو نکاح اور رواں سال طلاق ہوسکتی ہے، نجومیوں کی پیش گوئی

کراچی: نجی ٹی وی کے پروگرام میں ماہر نجومیوں نے حیران کن پیش کوئی کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر کی 2026 میں طلاق ہوسکتی ہے، حالانکہ اداکارہ کی اب تک شادی بھی نہیں ہوئی ہے۔
ہانیہ عامر پاکستان کی نمایاں اور مقبول ترین اداکارہ ہیں، جن کے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز ہیں۔ اس وقت وہ نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے اپنے ہٹ ڈرامے میری زندگی ہے تُو میں شاندار اداکاری پر خوب داد سمیٹ رہی ہیں۔
مداح ان کی اداکاری اور سوشل میڈیا پر موجودگی کو بے حد پسند کرتے ہیں، تاہم کیریئر کے ساتھ لوگ ان کی ذاتی زندگی میں بھی گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔
حالیہ دنوں میں ہانیہ عامر اپنے پرانے دوست گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ تعلقات کے باعث خبروں میں رہی ہیں۔

ندا خان کے مارننگ شو رائز اینڈ شائن کے پروگرام میں اینکرز کے سوالات پر نجومیوں نے اداکارہ کے پیدائشی زائچے اور زائچۂ فلکی (ہارواسکوپ) کا جائزہ لیتے ہوئے ان کے مستقبل سے متعلق پیش گوئیاں کیں۔
متعدد نجومیوں نے ہانیہ عامر کی رواں سال شادی حتیٰ کہ طلاق تک کی پیش گوئیاں بھی کی ہیں۔
نجومی سامعہ خان نے ہانیہ عامر کے پیدائشی زائچے اور ہارواسکوپ کی بنیاد پر ان کی زندگی کے ممکنہ واقعات پر روشنی ڈالی۔
سامعہ خان نے دعویٰ کیا کہ میرے پاس ہانیہ عامر کی تاریخِ پیدائش اور فلکیاتی حسابات (زائچہ) موجود ہیں جس کے حساب سے ان کے دو نکاح ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا مشورہ یہ ہے کہ ہانیہ اس وقت اپنی توجہ کیریئر پر رکھیں اور شادی سے گریز کریں، اگر وہ اس وقت شادی کرتی ہیں تو علیحدگی کے قوی امکانات ہیں، جو ان کی شخصیت پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔
ایک اور نجومی کنعان چوہدری نے کہا کہ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ ہانیہ عامر اس سال شادی کرسکتی ہیں اوران کا ایک مضبوط تعلق دکھائی دے رہا ہے اور وہ اپنے رشتے کو شادی میں بدل سکتی ہیں۔
نجومی علی محمد نے کہا کہ میں ہانیہ عامر کے تعلقات دیکھ رہا ہوں، مگر وہ جلد شادی نہیں کریں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔