کراچی میں آج تیز ہوائیں چلنے اور بوندا باندی کا امکان

کراچی:سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود، تیز ہوائیں چلنے اور صبح و رات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
شہرِ قائد میں آج جنوب مغرب کی سمت سے 27 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔