ایکنک نے سکھر حیدرآباد موٹروے کی منظوری دے دی، عاصم سلیم باجوہ
اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ ایکنک نے سکھر حیدرآباد موٹروے کی منظوری دے دی، یہ منصوبہ اندرون سندھ میں سماجی اور معاشی ترقی میں بھی انقلاب لائے گا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سکھر حیدرآباد موٹروے کی لمبائی 306 کلومیٹر ہوگی، سکھر حیدرآباد موٹروے تعمیراتی شعبے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ اندرون سندھ میں سماجی اور معاشی ترقی میں بھی انقلاب لائے گا، پشاور کراچی ایسٹرن روٹ کو بھی ایسٹ بلوچستان سے لنک کیا جائے گا۔