وزیراعظم نے عاصم باجوہ کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا
اسلام آباد: وزیراعظم نے معاون خصوصی اطلاعات عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ مسترد کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفیٰ پیش کیا جو عمران خان نے قبول کرنے سے انکار کردیا۔
وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جو ثبوت اور وضاحت پیش کی گئی ہے، اس سے مطمئن ہوں۔
خیال رہے چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور معاون خصوصی اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ایک عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔