مشکوک ٹرانزیکشن کیس، آصف زرداری احتساب عدالت میں پیش

اسلام آباد: سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری احتساب عدالت میں 8ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں پیش ہوئے، آصفہ بھٹو بھی آصف علی زرداری کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں ۔آصف علی زرداری نے بطور ملزم عدالت میں حاضری لگائی ، فاروق ایچ نائیک نے آصف علی زرداری کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرایا اور آصف زرداری کی ضمانت کا فیصلہ عدالت پیش کیا۔
نیب کی جانب سے آصف زرداری کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد سے متعلق رپورٹ پیش کر دی ، جس میں کہا گیا ہے کہ مشتاق احمد پوری تفتیش کے دوران بلانے پر پیش نہیں ہوا، ہماری اطلاعات کے مطابق مشتاق احمد 2015 سے بیرون ملک فرار ہے ، عدالت مشتاق احمد کے وارنٹ جاری کرے۔
عدالت نے آصف زرداری کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی جبکہ شریک ملزم مشتاق احمد کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے آصف زرداری کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کا حکم بھی دیا، عدالت نے ریفرنس کی سماعت 27جولائی تک ملتوی کر دی

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔