ایشیا کپ اور دورہ ہالینڈ کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

لاہور: سلیکشن کمیٹی نے دورۂ نیدرلینڈز اور ٹی 20 ایشیا کپ کرکٹ کے لیے پاکستانی اسکواڈز کا اعلان کردیا، حسن علی آرام کی غرض سے ٹیم سے باہر۔
پاکستان کی ٹیم ہالینڈ کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے بعد متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ میں شرکت کرے گی۔
ہالینڈ کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے لیے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جب کہ ٹی 20 ایشیا کپ کے لیے 15 کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
نسیم شاہ کو قومی اسکواڈز میں شامل جب کہ حسن علی کو دونوں دوروں سے آرام دیا گیا ہے۔
ہالینڈ کے خلاف ون ڈے میچز میں ٹیم کی قیادت کپتان بابر اعظم کریں گے جب کہ بقیہ کھلاڑیوں میں نائب کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان اور محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شاہ نواز نواز ڈاہانی اور زاہد محمود شامل ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ میں بھی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جب کہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شاہ نواز ڈاہانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔
دوروں کے دوران منصور رانا ٹیم منیجر، ثقلین مشتاق ہیڈ کوچ، محمد یوسف بیٹنگ کوچ اور شان ٹیٹ بولنگ کوچ کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔
یو اے ای میں ایشیا کپ 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 28 اگست کو مدمقابل ہوں گی جب کہ ایونٹ کا فائنل 11 ستمبر کو منعقد ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔