ایس او پیز پر عمل سے کاروبار ہوگا، لوگ بھی صحت مند رہیں گے، اسد عمر
اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات ترجیح ہیں، کوشش ہے وبا کا پھیلاؤ روکنے کے ساتھ روزگار بھی چلتا رہے۔
اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا صورت حال میں بہتری آرہی ہے، اگر احتیاط نہ کی تو پھر سزا ملے گی، وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے اسپیشلائزڈ ہسپتال قائم کیا۔ انہوں نے کہا طبی عملے نے قومی جذبے کے تحت کورونا کا مقابلہ کیا، طبی استعداد کار میں مسلسل اضافہ کررہے ہیں، عوام نے مشکل حالات میں ملک کے لیے پُرخلوص جذبے سے کام کیا، ایس او پیز پر عمل ہوگا تو کاروبار بھی چلے گا اور لوگ بھی صحت مند رہیں گے۔