ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم نے سلور میڈل جیت لیا
کراچی: پاکستان کے ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین تھرو فائنل میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سلور میڈل جیت لیا۔
ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ گولڈ میڈل بھارت کے نیرج چوپڑا کے نام رہا۔ انہوں نے 88.17 تھرو کی بدولت یہ اعزاز نام کیا۔
ارشد ندیم نے پہلی کوشش میں نیزے کو 74.80 میٹر کی دُوری پر پھینکا، دوسری باری میں 82.81 میٹر دوری پر پہنچایا۔
تیسری باری میں ان کا پھینکا گیا نیزہ 87.82 دوری پر گیا، چوتھی باری میں 87.15 میٹر کی دوری پر پھینکا، پانچویں تھرو فائول ہوئی جب کہ چھٹی تھرو 87.82 رہی۔