آرمی چیف کا دورہ آذربائیجان: وزیر داخلہ اور عسکری قیادت سے ملاقات

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آذربائیجان کے دورے کے دوران آذربائیجانی وزیر داخلہ اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آذربائیجان کے دورے کے دوران آذربائیجان کے وزیر داخلہ اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں، جس کے دوران علاقائی امن و استحکام، تجارت اور توانائی سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ موجودہ جیو اسٹرٹیجک حالات میں قریبی تعاون خصوصی اہمیت رکھتا ہے جب کہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ ردعمل وقت کی ضرورت ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہر سطح اور فورم پر باہمی رابطوں کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، آذربائیجان کی جانب سے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا گیا، آذربائیجان کی عسکری قیادت نے افغانستان میں دیرپا امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔