بھارت سے بے دخل پاکستانی بچوں کے علاج کی ذمے داری آرمی چیف نے سنبھال لی

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دوران علاج بھارت سے نکالے گئے دل کے عارضے میں مبتلا دو پاکستانی بچوں کے علاج کی ذمے داری اُٹھالی۔
بھارت کی جانب سے پہلگام واقعہ کے بعد انسانیت کو فراموش کرتے ہوئے دل کے عارضے میں مبتلا دو پاکستانی بچوں کو علاج کے دوران ہی زبردستی بھارت سے نکال دیا گیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ان بچوں کے علاج کی ذمے داری سنبھال لی ہے اور راولپنڈی کے معروف اے ایف آئی سی اسپتال میں ان کے مفت اور معیاری علاج کا آغاز ہوگیا ہے۔
بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ میرے دو بچے پیدائشی طور پر دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور میں ان کا علاج کروانے بھارت گیا، پہلگام واقعے کے بعد بھارتی فارنرز ریجنل رجسٹریشن آفس سے کال آئی کہ اگلے 48 گھنٹوں میں ہم نے بھارت چھوڑنا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔