آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سید علی گیلانی کے انتقال پراظہار افسوس
راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینیئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینیئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ کشمیر کی تحریک آزادی کے سرکردہ رہنما سید علی گیلانی کی قربانیاں اور جدوجہد کشمیریوں کے بھارتی قبضے کے خلاف ناقابل تسخیر عزم کی علامت ہے’۔
General Qamar Javed Bajwa #COAS expresses deepest grief on the sad demise of Syed Ali Shah Geelani, icon of #Kashmir Freedom Movement. “ His lifelong sacrifices & ceaseless struggle symbolises indomitable resolve of Kashmiris against Indian occupation. (1/2)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 1, 2021
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کا خواب اور ان کا مشن تب تک زندہ رہے گا جب تک کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ اپنا حق خود ارادیت حاصل نہیں کر لیتے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سید علی گیلانی کے انتقال پر ایک روزہ سوگ اور پرچم سرنگوں رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔