آذر بائیجان پر آرمینیا کا حملہ، پاکستان کی مذمت!

اسلام آباد: آرمینیا کی طرف سے آذربائیجان کے سرحدی قصبے پر حملے کی پاکستان نے مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آرمینیائی فوج نے 12 جولائی کو آذربائیجان کے قصبے تووز پر حملہ کیا، جس میں بہت سے آذر بائیجان کے لوگ مارے گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے غم زدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نوگورنو کاراباخ تنازع حل نہ ہونا خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔ اس حملے سے خطے کی سلامتی کے لیے بہت زیادہ خطرات ہوں گے اور تنازع کے پُرامن حل کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچے گا۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ آرمینیائی اقدام کا مقصد بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنا ہے، پاکستان نوگورنوکاراباخ تنازع پر اپنے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے آذربائیجان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔