والدہ کا انتقال، عارف لوہار آخری دیدار کیوں نہ کرسکے؟
لندن: سینئر اور عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عارف لوہار کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں، مرحومہ کو لندن میں سپردخاک کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پروازیں بند ہونے کے باعث عارف لوہار والدہ کا آخری دیدار بھی نہ کرسکے۔ گلوکار کے بھائی ڈاکٹر ارشد اور خاندان کے دیگر افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
عارف لوہار نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ والدہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں، انہوں نے مداحوں سے ان کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل کی۔
دھیان رہے کہ چند روز قبل ہی عارف لوہار کی اہلیہ کا انتقال ہوا تھا۔
والدہ کے انتقال پر شوبز اور دیگر اہم شخصیات نے عارف لوہار سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اُن کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔