پاکستان، ارجنٹائن میں دفاعی تعاون کو مزید تقویت دینے پر اتفاق

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا سے ارجنٹائن کی مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف نے ملاقات کی۔
اس ملاقات کے دوران باہمی دفاعی تعاون، تربیت اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دفاعی تعاون، تعلقات کو مزید تقویت دینے پر اتفاق ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ارجنٹائن کی مسلح افواج کے چیف آف دی جوائنٹ اسٹاف جنرل جوآن مارٹن پیلو نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔

بیان کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور بشمول سیکیورٹی، فوجی تبادلوں، تربیت اور موجودہ علاقائی ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ارجنٹائن کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف نے کہا کہ ان باہمی مفید رابطوں سے دوطرفہ دفاعی تعلقات مزید گہرے ہونے سمیت باہمی تعاون کو تقویت اور دونوں افواج کے درمیان باہمی مفاہمت میں اضافہ ہوا ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا نے ارجنٹائن اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور دیرینہ دوطرفہ دفاعی تعلقات کو تقویت دینے کا اعادہ کیا۔
قبل ازیں جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے جنرل جوآن مارٹن پیلو کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔