فٹ بال ورلڈکپ، ارجنٹائن کروشیا کو ہراکر فائنل میں پہنچ گیا
دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن کروشیا کو ہراکر فائنل میں پہنچ گیا۔
پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے کروشیا کو 0 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر میگا ایونٹ سے واپسی کا پروانہ تھمادیا۔ کپتان لائنل میسی نے 34 ویں منٹ میں پنالٹی پر گول اسکور کرکے ٹیم کو برتری دلائی، جس کو جولین الواریز نے 39 ویں منٹ میں دُگنا کردیا۔
69 ویں منٹ میں الواریز نے تیسرا گول کرکے ٹیم کی پوزیشن کو مزید مستحکم کیا اور برتری مزید بڑھادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
قبل ازیں کروشیا نے فیفا ورلڈکپ کے اپنے پہلے میچ میں سعودی عرب کو 0-1 سے ہرایا تھا، مراکش اور کروشیا کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ کینیڈا کو 1-4 سے شکست دی، بیلجیئم کے ساتھ میچ بغیر کسی گول برابر رہا جبکہ جاپان اور برازیل کو پنالٹی شوٹ پر شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کی تھی۔
دوسری جانب ارجنٹائن کا گروپ میچز میں آغاز اچھا نہ تھا، انہیں سعودی عرب کے ہاتھوں 2-1 کی شکست کا غم برداشت کرنا پڑا تھا تاہم اگلے میچز میں میکسیکو اور پولینڈ کو دھول چٹاتے ہوئے 0-2، آسٹریلیا کو 1-2 جب کہ نیدرلینڈ کو ناک آؤٹ مرحلے میں پنالٹیز پر 3-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔