اریج چوہدری نے مس پاکستان کا اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد: اریج چوہدری کو پاکستان کی خوب صورت ترین خاتون قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اریج چوہدری نے مس پاکستان ورلڈ 2020 کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
وہ پہلی فاتح ہیں، جن کی تاج پوشی پاکستان میں کی گئی، یاد رہے کہ ماضی میں یہ تقریب بیرون ملک منعقد ہوتی رہی۔ کورونا بحران کی وجہ سے رنرز اپ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

اریج اب مس ورلڈ 2021 کے مقابلے میں پاکستان کی نمایندگی کریں گی۔
اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ارج نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آنے والے وقتوں میں اور بہتر کام کرکے اپنی صلاحیتوں کو منوائیں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔