لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ریٹائرمنٹ کی منظوری
اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی منظوری دے دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے نئے آرمی چیف کی نامزدگی کے فوراً بعد قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے دی تھی، جو جی ایچ کیو، وزارت دفاع سے پروسیس ہوتی ہوئی وزیراعظم آفس پہنچی، جس کی وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے منظوری دے دی۔
یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے اپریل 2023 میں ریٹائر ہونا تھا۔
قبل ازیں لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس بھی قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں، وہ 27 اپریل 2023 کو ریٹائرڈ ہورہے تھے۔