متحدہ عرب امارات میں 8 سال بعد ایران کا سفیر مقرر
تہران/ ابوظبی: بالآخر 8 سال کے وقفے کے بعد ایران نے یو اے ای میں اپنا سفیر مقرر کردیا۔ ایران نے متحدہ عرب امارات کے لیے 8 سال بعد اپنا نیا سفیر نامزد کردیا۔
ایران نے سینئر سفارت کار رضا امیری کو ابوظبی کے لیے سفیر مقرر کیا ہے جو 8 سال بعد متحدہ عرب امارات میں ایرانی سفیر کے طور پر تعینات ہوں گے۔
خیال رہے کہ ایران اور سعودی عرب نے بھی 2016 کے بعد اپنے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے ایرانی صدر کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت بھی دی ہے۔