ایپل نے آئی فون صارفین کو خبردار کردیا
ایپل نے اپنے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ موٹرسائیکل پر سفر کے دوران ہینڈل کیساتھ آئی فون نہ لگائیں کیونکہ ایمپلیٹیوٹیڈ وائبریشنز کے سبب اسمارٹ فونز کا کیمرہ خراب ہوسکتا۔
وارننگ میں کہا گیا ہے کہ آپٹیکل امیج سٹیبلائزیشن (او آئی ایس) یا کلوزڈ لوپ آٹو فوکس (اے ایف) کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ جائروسکوپس اور/یا مقناطیسی سینسر تصاویر یا ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران حرکت اور ارتعاش کو روکنے میں مدد دیتا ہے۔
مسئلہ یہ ہے کہ بہت سے صارفین اپنا آئی فون موٹر سائیکل کے ہینڈل بار یا چیسیس سے منسلک کرتے ہیں، اور ان کے فونز براہ راست ارتعاش سے متاثر ہوتے ہیں۔
اس ماہ کے اوائل میں ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا: ‘موٹر سائیکل پر پہلی سواری کے بعد مجھے لگتا ہے کہ میرے آئی فون کا کیمرا خطراب ہو گیا ہے۔
یہ مسئلہ آئی فون 6 پلس، آئی فون 6 ایس پلس، آئی فون 7، آئی فون ایکس ایس، آئی فون ایس ای 2 سمیت دیگر ماڈلز کیساتھ ہو سکتا ہے۔
ایپل نے اپنے سپورٹ فورم میں شیئر کیا کہ ‘اپنے آئی فون کو ہائی پاور یا ہائی والیم انجن والی موٹر سائیکلوں سے منسلک نہ کریں‘۔
‘اپنے آئی فون کو چھوٹے حجم یا الیکٹرک انجن والی گاڑیوں سے منسلک کیا جاسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ کے آئی فون اور اس کے او آئی ایس اور اے ایف سسٹم کو نقصان پہنچنے سے بچانے کیلئے اس کی بلندی کم رکھیں۔
یہ مسئلہ آپٹیکل امیج سٹیبلائزیشن (او آئی ایس) والے کچھ آئی فون ماڈلز کو متاثر کرتا ہے، جو دھندلی تصاویر سے بچنے میں مدد کرنے کے لئے اچانک حرکت کی صورت میں کیمرے میں توجہ کو خود بخود ایڈجسٹ کرتا ہے۔
‘اگر تصویر لیتے وقت غلطی سے کیمرہ حرکت کرتا ہے تو اس کے نتیجے میں بننے ہونے والی تصویر دھندلی ہوسکتی ہے۔ اس سے بچنے کیلئے کچھ آئی فون ماڈلز میں آپٹیکل امیج سٹیبلائزیشن (او آئی ایس) ہوتا ہے۔ ‘او آئی ایس کے ہوتے ہوئے کیمرہ ہل جانے کے باوجود آپ تیزی سے درست تصاویر لے سکتے ہیں۔
ایپل نے کہا کہ موٹرسائیکل پر لگانے سے آٹو فوکس ٹیکنالوجی، مقناطیسی سینسرز کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے جو کشش ثقل اور ارتعاش کے اثرات کی پیمائش کرتے ہیں