ایک اور کشمیری پاکستانی شفق محمود برطانیہ میں لارڈ بن گئے

لندن: لبرل ڈیمو کریٹ کے رہنما کشمیر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شفق محمود ہاؤس آف لارڈ کے تاحیات رکن بنادیے گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کشمیر میں پیدا ہونے والے شفق محمود اپنے خاندان کے ہمراہ 4 برس کی عمر میں شیفیلڈ آکر آباد ہوئے تھے، شیفیلڈ کونسل میں 2011 سے لبرل ڈیموکریٹ گروپ کے لیڈر شفق محمود نے گاڑیوں سے سامان اتارنے سے عملی زندگی کا آغاز کیا۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ شفق محمود نے اسٹورز میں کام شروع کیا اور سب سے کم عمر منیجر بن گئے، شیفیلڈ یونیورسٹی سے بزنس کی تعلیم بھی حاصل کی، ساتھ ہی یوتھ ورکر بن کر پیچھے رہ جانے والے نوجوانوں کے لیے کام کیا اور انہیں تعلیم کے مواقع تک رسائی فراہم کی۔
شفق محمود کو 2011 میں شیفیلڈ کونسل میں لبرل ڈیموکریٹ گروپ کے رہنما بنے، 2015 میں ملکہ برطانیہ نے انہیں ایم بی ای کے اعزاز سے نوازا، 2019 میں انہیں یورپی پارلیمنٹ یاکشائر و ہمبر کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا گیا۔
شفق محمود نے 22-2021 میں کیئرر کمیشن کی سربراہی بھی کی، یاد رہے کہ کمیشن کو پارٹی لیڈر سر ایڈ ڈیوی نے قائم کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔