پاکستان میں کورونا سے مزید70افراد جاں بحق

اسلام آباد:پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث مزید 70 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 783 ہو گئی۔
نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3ہزار 239 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 16 ہزار 886 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 51 ہزار 982 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.23 فیصد رہی

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔