ملک میں کورونا سے مزید 46 افراد جاں بحق،مثبت کیسز کی شرح 3.21 فیصد رہی
اسلام آباد: ملک میں کورونا سے مزید 46 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 51 ہزار 796 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1664 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.21 فیصد رہی۔
کورونا نے ملک میں مزید 46 افراد کی جان لے ہے جس کے اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی مصدقہ تعداد 27 ہزار 831 ہو گئی ہے۔
ملک بھر میں اب تک 12 لاکھ 48 ہزار 202 افراد میں کورونا کی تشخیص ہپوچکی ہے جن میں سے 11 لاکھ 73 ہزار 437 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں، ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 46 ہزار 934 ہے، جن میں سے 3 ہزار 511 کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔
پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے