آئی فون 13 کے ساتھ نئے آئی پیڈ ماڈلز کا اپ گریڈ ورژن بھی لانچ

ایپل کے ورچوئل ایونٹ کے دوران آئی فون 13 کے ساتھ نئے آئی پیڈ ماڈلز کے اپ گریڈ ورژن کو بھی لانچ کیا گیا ہے۔
نئے آئی پیڈ میں تیز پروسیسنگ کے لیے اے 13 چپ استعمال کی گئی ہے جو کہ اس کے پرانے ماڈلز سے 20 فیصد زیادہ تیز ہے۔
امریکی کمپنی ایپ نے دعوی کیا ہے کہ آئی پیڈ کا یہ نیا ماڈل کروم بک سے تین گنا جبکہ اینڈرائیڈ سے چھ گنا زیادہ تیز ہے۔
آئی پیڈ میں زوم کی طرح بہتر ویڈیو کالز کے لیے 12 میگا پکسل کا فرنٹ فیسنگ کیمرہ شامل ہے جو 122 ڈگری فیلڈ آف ویو اور سینٹر اسٹیج ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔
یہ ٹیکنالوجی آئی پیڈ پرو میں بھی دی گئی تھی جو خودکار طور پر لوگوں کو شناخت کرکے حرکت کرتے ہوئے لوگوں کو فریم میں ایڈجسٹ کرتی ہے۔
10.2 انچ کے ریٹینا ڈسپلے کے ساتھ ایپل اسمارٹ کی بورڈ اور ایپل پینسل سپورٹ بھی دی گئی ہے۔
آئی پیڈ او ایس 15 میں ٹرانسلیٹ ایپ، لائیو ٹیکسٹ اور فوکس جیسے فیچرز بھی موجود ہیں۔
ایپل کے نئے آئی پیڈ کی قیمت 329 ڈالرز یعنی 55 ہزار پاکستانی روپے زائد سے شروع ہوگی جو 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل ہے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔