کورونا وائرس جیسی وبا 60 سال بعد دوبارہ آئے گی، ماہرین
کراچی: محققین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ 60 برسوں میں کورونا جیسی ایک اور عالمی وبا آنے کا امکان ہے۔
ڈیوک یونیورسٹی کے محققین نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی شخص کے اپنی زندگی میں وبائی مرض کا سامنا کرنے کے تقریباً 40 فیصد امکانات ہیں، اور آنے والی دہائیوں میں یہ مشکلات تین گنا بڑھ سکتی ہیں۔
نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع ہونے والے تحقیقی مقالے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کوویڈ 19 ایک صدی سے زیادہ عرصے میں ہونے والی مہلک ترین وائرل وباء میں سے ایک ہے۔
ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 2080 میں دوبارہ کورونا جیسی وبائی بیماری پھیلنے کا امکان ہے۔
محققین کے مطابق عالمی وبا کے پھیلنے سے متعلق سالانہ امکانات تین گنا بڑھ سکتے ہیں