پاکستانی والدین کے انگلش اسپنر بیٹے کو بھارت داخل نہیں ہونے دیا گیا

ابوظبی: انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے اسپنر کو والدین کا پاکستان سے تعلق ہونے کی وجہ سے بھارت آنے سے روک دیا گیا۔
ویزا مسائل کے سبب انگلینڈ کے نوجوان کرکٹر شعیب بشیر بھارت کا سفر نہیں کرسکے، ان کے بغیر ٹیم حیدرآباد دکن پہنچی، انگلش کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی اور بھارتی حکومت سے اس معاملے کو حل کرانے کی کوشش کررہا ہے۔
سمرسٹ سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ آف اسپنر شعیب بشیر کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے، ابوظبی میں ان کے ساتھ ای سی بی کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر اسٹورٹ ہوپر موجود ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔