عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ کورونا کی زد میں آگئے!

کراچی: معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین اور ان کی دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
عامر لیاقت حسین نے ٹویٹر پر اپنے اور اپنی اہلیہ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر دی اور کہا ہم دونوں بدنام کووڈ 19 کے حملے کی زد میں ہیں اور ہم دونوں کورونا وائرس کے متاثرین ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے اسی ٹویٹ میں کورونا وائرس کا علاج بھی بتایا، انہوں نے قرآن شریف کی آیت شیئر کی جو بیماری اور صحت سے متعلق ہے۔
عامر لیاقت نے لکھا انہیں اور ان کی اہلیہ کو کورونا میں مبتلا ہوئے آج دوسرا دن ہے۔ تاہم وہ گھریلو نسخوں سے اس مرض کا علاج کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کچن میں استعمال ہونے والے چند مسالوں کے نام لکھے جن میں ادرک، لہسن، کلونجی، کالی مرچ، لونگ، اسٹار میز اور دارچینی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا یہ تمام چیزیں کورونا میں مددگار ثابت ہورہی ہیں۔


اسی کے ساتھ عامر لیاقت نے تمام لوگوں سے اپنی اور اہلیہ کی صحت کے لیے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔