وزیراعظم عمران خان سے مسلم ممالک کے سفیروں کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے مسلم ممالک کے سفیروں نے ملاقات کی ہے۔ عمران خان نے ان کے سامنے رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام اور وژن کا خاکہ پیش کیا ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا کہ ملاقات میں وزیراعظم نے عدل وانصاف اور ریاست مدینہ کے بنیادی اصولوں پر روشنی ڈالی۔
عمران خان نے کہا کہ نبی کریم ﷺپوری انسانیت کے لیے رحمت ہیں۔ قانون کی حکمرانی اور سماجی بہبود کے لیے مسلمان نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کریں۔
انہوں نے کہا کہ رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کا مقصد اسلامی تشخص اور سنت کو روشناس کرانا ہے۔ اتھارٹی اسلاموفوبیا کے خلاف دنیا بھر کے اسکالرز کے ساتھ ملکر مربوط حکمت عملی بنائے گی۔
نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے ا سکولوں میں اخلاقیات کی تعلیم کو فروغ دیں گے۔ نوجوان نسل کی تربیت کے لیے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کا مقصد اسلامی تشخص اور سنت کو روشناس کرانا ہے۔
وزیراعظم نے ملاقات کے دوران سفیروں کے خیالات بھی سنے۔ وزیراعظم نے اسلامی ممالک میں علما اور اکیڈمی کے تعلقات پر بھی زور دیا۔ اسلامی ممالک کے سفیروں کی اتھارٹی کے قیام پر وزیر اعظم کے اقدام کی تعریف ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔