علیزہ سلطان نے فیروز خان کو غیر ذمے دار باپ قرار دے دیا
کراچی: پاکستانی فلم اور ٹی وی کے مقبول اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان نے سابق شوہر کو غیر ذمے دار باپ ٹھہرادیا۔
طلاق کے بعد سوشل میڈیا انفلوئنسر بننے والی علیزہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ کمنٹ سیکشن میں سوال جواب کا سیشن رکھا۔
ایک مداح نے علیزہ سے سوال کیا کہ ایک سنگل مدر کے طور پر انہیں بچوں کی پرورش میں کون سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جس پر علیزہ نے جواب دیا کہ دو بچوں کے ساتھ ایک سنگل مدر کے طور پر زندگی گزارنا ہرگز آسان نہیں ہے وہ بھی تب جب آپ کے بچوں کا والد ایک غیر ذمے دار شخص ہو۔
علیزہ نے مزید کہا کہ ان تمام مشکلات کے باوجود بطور ماں ہر کام کرنا پڑتا ہے کبھی بچوں پر سختی اور ڈانٹ ڈپٹ کرکے یا کبھی محبت اور شفقت سے، ان کا کہنا تھا کہ ہر وہ ماں قابل تعریف ہے جن کے شوہر کام پر ہوتے ہیں اور وہ گھروں میں بچوں کی پرورش کرتی ہیں وہ سب ہیرو ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی علیزہ سلطان فیروز خان سے متعلق بیانات دے چکی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے اور فیروز خان نے ان پر جواب بھی دیا تاہم اس مرتبہ اداکار خاموش ہیں ان کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔