نیب ریفرنس: آغا سراج درانی پر فرد جرم عائد

کراچی: سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی پرایک سال بعد آمدن سے زائد جائیداد بنانے کے ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔
کراچی کی احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے آغا سراج درانی اور ان کے اہل خانہ پر ایک ارب 61 کروڑ کے مبینہ طور پر غیر قانونی اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ایک برس بعد ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
عدالت نے آغا سراج درانی، اہل خانہ اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی، تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
عدالت نے ریفرنس کی مزید کارروائی کے لیے نیب پراسیکیوٹر کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر گواہ پیش کریں، آئندہ سماعت پر گواہ کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔
عدالت نے ریفرنس کی مزید کارروائی 22 دسمبر تک ملتوی کردی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔