ناکام شادی کے بعد اداکارہ عروبہ مرزا کی منگنی بھی ٹوٹ گئی

کراچی: اداکارہ عروبہ مرزا کی پہلی شادی ناکامی سے دوچار ہوئی تھی، جس کے بعد اداکارہ نے حارث نامی نوجوان سے منگنی کرلی تھی، اب وہ منگنی بھی ٹوٹ گئی ہے۔
اس حوالے سے عروبہ مرزا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں مداحوں کے لیے اپنی منگنی سے متعلق افسوس ناک خبر شیئر کی ہے۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ میں لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں نے اور حارث سلیمان نے ذاتی وجوہ کی بناء پر باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ہم دونوں میں سے کسی کے لیے بھی آسان نہیں تھا، لیکن ہمیں یقین ہے کہ یہ ہمارے لیے الگ الگ آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے۔
عروبہ مرزا نے مزید کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ آپ اس مشکل وقت میں ہماری پرائیوسی کا احترام کریں گے۔
خیال رہے کہ عروبہ مرزا کے سابق شوہر سے اُن کی ایک بیٹی ہے جس کی وہ سنگل مدر کی حیثیت سے پرورش کررہی ہیں۔
عروبہ مرزا نے پہلے شوہر سے طلاق کے چند سال بعد 2022 میں حارث سلیمان نامی شخص سے بڑی ہی دھوم دھام سے منگنی کی تھی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ اب وہ منگنی بھی اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔